برطانیہ میں اتوار کو جنگ عظیم کے حوالے سے منعقدہ یوم یادگار کی تقریب میں بغیر اجازت بحریہ کے ایڈمرل کا لباس پہننے والے شخص جوناتھن کارلی نے اعتراف جرم کرلیا۔
گیوائنڈ کے علاقے ہارلیخ سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ جوناتھن کارلی پر بغیر اجازت شاہ برطانیہ کی افواج کی وردی یا اس جیسا لباس پہننے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
دریں اثنا لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق جوناتھن کارلی نے تقریب میں جعلی وردی پہن کر شرکت کی، ملزم نے رائل نیوی کے سب سے سینئر عہدے کی میڈلز سے سجی جعلی وردی پہنی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نارتھ ویلز میں تقریب کے شرکا کے تحفظات پر جوناتھن کارلی کو اس کے گھر سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب سوشل میڈیا پر اسکی ایڈمرل کی وردی پہنے تصاویر سامنے آئیں۔
ساتھ ہی اس نے متعدد تمغے بھی لگا رکھے تھے، جن میں ڈسٹنگویشڈ سروس آرڈر بھی شامل تھا۔