نمبر پلیٹس،سمارٹ کارڈ صارفین کو گھر پر ملیں گے،معاون خصوصی ایکسائز

November 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ پوسٹ آفس کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے جس کے تحت نمبر پلیٹس اورسمارٹ کارڈ صارفین کو گھر پر پہنچانا شروع کردیئے ہیں۔ڈائریکٹر ایکسائز ملتان ڈویژن عبداللہ خان جلبانی اورڈائریکٹر بہاولپور ڈویژن جام سراج احم،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن/ ای ٹی او پراپرٹی ٹیکس خالد حسین قصوری اور پبلک ریلیشن آفیسر عارف نیازی بھی موجود تھے۔