خواجہ سرا کمیونٹی کیلئے جلد قانون منظور کرایا جائیگا، اعجاز عالم

November 26, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر)خواجہ سراء کمیونٹی کے حقوق کا قانون کا بہت جلد پنجاب اسمبلی سے منظور ہوگا حکومت نے محروم طبقات کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا عزم کر رکھا ہے، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے ایس پی او کے زیرِ اہتمام آواز دو پروگرام کے تحت خواجہ سراء یوتھ ایمبیسڈر کی تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں خواجہ سراء کمیونٹی کے مسائل سننے اور حل کی یقین دہانی بھی کرائی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہومن رائٹس میاں عمر، ایس پی او پنجاب کے ہیڈ شاہنواز خان، ڈسٹرکٹ منیجر آواز دو فرخ خان،قربان فاطمہ اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔