کورونا کا نیا ویرینٹ، اسرائیلی وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے خبردار کردیا

November 26, 2021

کورونا وائرس کی نئی ویرینٹ پر اسرائیلی وزیراعظم نے ہنگامی صورتحال سے خبردار کردیا۔ نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ ملک اس وقت ہنگامی حالت کے دہانے پر ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کچھ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے ویرینٹ سے متاثرہ ایک اسرائیلی شہری کو دو ماہ قبل ہی فائزر کا بوسٹر شاٹ لگایا گیا تھا۔

اسرائیل نے اپنے شہریوں کے جنوبی افریقہ جانے اور افریقی ریجن سے اسرائیل آنے والوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔