امریکہ نے مزید کئی چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں

November 27, 2021

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے کئی چینی کمپنیوں کو چینی فوج کی معاونت کے تناظر میں بلیک لسٹ کردیا۔ امریکی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چند افراد اور کمپنیوں کو پاکستانی جوہری اور بیلیسٹک میزائل پروگرام میں مدد فراہم کرنے پر بھی بلیک لسٹ میں ڈالا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ چین، جاپان، پاکستان اور سنگاپور سے تعلق رکھنے والے 27 افراد اور کمپنیوں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔