• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی کی قیمتوں میں 16.17 فیصد اضافہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 16.17 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 2.59 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔

سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 2.54 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 19.52ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 18.64 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید