گلشن حدید، شیر خوار بچے کو زندہ جلانے کی کوشش، حالت تشویشناک

November 27, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن حدید میں د لخراش واقعہ پیش آیا، جہاں نامعلوم ملز مان نے ایک دن کے شیر خوار بچے کو زندہ جلانے کی کوشش کی لیکن بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا‘ محلے کی خاتون کو بچہ زمین پر پڑا ملا جس نے فوری طور پر مدد گار15 پولیس کو اطلاع دی،پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے تحویل میں لے کر اسپتا ل منتقل کردیا،پولیس کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جس جگہ سے بچہ ملا ہے وہاں قریب اسپتا ل بھی ہے ، شبہ ہے کہ بچےکو اسپتا ل سے یہاں لا کر جلانے کی کوشش کی گئی ہے ، کوئی اپنے گناہ کو چھپانے کے لئے معصوم جان کو جلا کرمارنا چاہتا تھا۔