سندھ کی 31 لائبریریوں کو الیکٹرونک لائبریری کی مفت رسائی کی سہولت

November 27, 2021

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) برٹش کونسل نے سندھ کی 31 پبلک لائبریریوں کو اپنی الیکٹرونک لائبریری کی مفت رسائی کی سہولت دے دی ہے

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک لائبریری سندھ اور برٹش کونسل کے مابین جمعہ کومفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جس میںمحکمہ ثقافت ،سیاحت و نواردات سندھ کے زیر انتظام صوبے بھر میں چلنے والی 31پبلک لائبریریوں میں برٹش کونسل کی الیکٹرانک لائبریری تک مفت رسائی فراہم کی جائے گی اس حوالے سے برٹش کونسل ہر لائبریری کے لئے 3آئی ڈیز کی سہولت دے گی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک لائبریری سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد پٹولی نے نمائندہ جنگ کو بتایا ہے کہ برٹش کونسل سے آئی ڈیز کے حصول کے ساتھ ہی سندھ بھر کی تمام لائبریریوں میں طلباء کے لئےجلد برٹش کونسل کی الیکٹرانک لائبریری کی سہولت فراہم کی جائے گی۔