ملتان: ٹریلر نے اسکول کے باہر طلبا کو کچل دیا، 4 جاں بحق

November 27, 2021

ملتان،(نمائندہ جنگ)مسافرخانہ میں نجی اسکول کی چھٹی کے بعد اسکول کے باہر موجود طلبا کو ٹریلرنے کچل دیا جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق جبکہ متعددزخمیوں ہو گئےدیگر حادثات میں 2افراد ہلاک ہو گئے، سمہ سٹہ کے علاقہ مسافرخانہ المناک حادثے میں 10 سالہ کرن،15 سالہ علیزہ، 10 سالہ عرفان موقع پر جبکہ ایک بچی ہسپتال میں جاں بحق ہوگئی،حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق موضع جبرانی سے ہےاطلاع ملتے ہی والدین اور سیکڑوں لوگ جمع ہوگئے ہر آنکھ اشکبار تھی غم سے نڈھال مشتعل ورثااور طلباء نے روڈ بلاک کر کے توڑ پھوڑ کی اور نیشنل ہائی وے کو بند کردیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی صدر فیاض الحق بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور مذاکرات کے بعد ٹریفک بحال کرا دی جبکہ ورثاء اور مظاہرین نے سکول سیل کرنے کامطالبہ کیاہے۔