مقامی افراد بھرتی نہ کرنے پر قائمہ کمیٹی سیفران کا اظہارِ تشویش

November 27, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سیفران کا اجلاس گزشتہ روز ساجد خان کی صدارت میں ہوا۔ کمیٹی نے گومل زام ڈیم میں مقامی افراد کو بھرتی نہ کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا،کمیٹی کا پی ایم سی کی طرف سے ایڈمشن ٹیسٹ کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار ۔ کمیٹی نے ڈیم کے سائٹ آفس کو ڈیم سے 190کلو میٹر دور منتقل کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ کمیٹی نے مقامی افراد کو بھرتی نہ کرنے کے حوالے سے گل داد خان کی سربراہی میں سب کمیٹی تشکیل دیدی۔ جو اس سارے معاملہ کا جائزہ لے گی اور 30دن کے اندر رپورٹ پیش کرے گی۔