سندھ حکومت نے 12 سو سے زائد میونسپل اور ٹاؤن آفیسرز کی بھرتی کا عمل شروع کر دیا

November 27, 2021

کراچی( اسد ابن حسن) سندھ حکومت لوکل گورنمنٹ 465 گریڈ 17 کے میونسپل آفیسرز ۔ گریڈ 16کے 698ٹاؤن آفیسر اور 117 اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ز بھرتی کرے گی جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔اس حوالے سے سندھ پبلک سروس کمیشن اشتہار جاری کرے گی۔آن لائن درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 28 دسمبر ہے۔ میونسپل آفیسر مرد خواتین کا اوپن میرٹ کوٹہ دیہی 209 اور شہری 140۔معذور افراد کی 23 پوسٹیں۔مینارٹی کی 23 پوسٹیں اور خواتین کے لیے 15 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے اور ان پوسٹوں کی تعداد 70 ہے۔ 698 ٹاؤن آفیسر دیہی کوٹہ 314۔شہری کوٹہ 210۔معذور افراد کا کوٹہ 35 پوسٹیں۔مینارٹی 35 اور خواتین کے لیے 104 پوسٹیں مختص ہونگی۔اسی طرح اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر ز کی 117 پوسٹوں کے لیے اوپن میرٹ پر دیہی پوسٹیں 53، شہری 35 ، اور معذور افراد کا کوٹہ 6 پوسٹیں مختص کیا گیا ہے ۔ جبکہ مینارٹی کی پوسٹیں 6 اور خواتین کے لئے 17 پوسٹ مختص کی گئی ہیں۔امیدواروں کی عمر 21 سے 30 برس رکھی گئی ہے۔"مخصوص" حالات میں عمر کی حد میں 15 برس کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔