بھارتی حکومت نے چینی ایئرپورٹ کو اپنا بناکر پیش کردیا

November 27, 2021

بھارتی حکومت کا جعلی خبروں کا پروپیگنڈہ ایک بار پھرناکام ہو گیا، مودی سرکار کے رہنماؤں نے چین اور جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل ائیرپورٹس کی تصویریں لگا کر اپنے انفراسٹرکچر کی کامیابوں کے ثبوت کا راگ الاپنا شروع کردیا۔

چینی میڈیا کے نمائندے نے بی جے پی کے رہنماؤں اور وزراء کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔

چینی صحافی نے تمام ٹوئٹس اکٹھے کرکے سوشل میڈیا پر شئیر کردیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کے وزراء چین کے ایئرپورٹ کی تصاویر کو اپنے انفرااسٹرکچر کی کامیابیوں کے ثبوت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔