حکومت فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے، شازیہ مری

November 27, 2021

فوٹو: فائل

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری نے کہا ہے کہپی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ جو اپنے احتساب سے فرار چاہتا ہے وہ احتساب کا ڈھونگ کر رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

شازیہ مری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سانحہ پر بھی قومی یکجہتی کو سبوتاژ کیا، آج عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کے باعث عوام تکلیف میں ہیں۔