اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ: NCOC کی شہریوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل کی ہدایت

November 27, 2021

فوٹو: فائل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے ملک میں پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر شہریوں کو ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ انسدادِ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لازمی لگوائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق علامات ظاہر ہونے پر خود کو قرنطینہ کریں اور فوری ٹیسٹ کروائیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی اس قسم کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ہانگ کانگ سمیت 6 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی۔