انسداد پولیو مہم، مانیٹرنگ نظام کو مؤثر بنانے کا فیصلہ

November 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی کہ کراچی سے وائرس کا جلد خاتمہ ہو۔ وہ اپنے دفتر میں پولیو او ور سائٹ بورڈ کے سر براہ اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فائونڈیشن کے گلوبل ڈیولپمنٹ ڈویژن کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرنے والے تیرہ رکنی پولیو اوور سائٹ بورڈ کے ارکان کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر قومی ایمرجنسی آپریشن سینٹر اسلام آباد کے کوآرڈینٹر ڈاکڑ شہزاد بیگ ایڈیشنل کمشنر کراچی جواد مظفر ، ای او سی سندھ کو آرڈینٹر فیاض عباسی ودیگر بھی مو جو د تھے ۔ اجلاس نے رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے اور وائرس کے خاتمہ کی کوششوں کو مو ثر بنانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا اور فیصلہ کیا کہ مانیٹرنگ نظام کو موثر بنایا جائے گا۔