امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے پہلے یوکرینی صدر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس سے جنگ ختم کرنے کے لیے یوکرین سب کچھ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ دن سال کے سب سے زیادہ سفارتی کوششوں کے دن ہیں، نئے سال سے پہلے بہت کچھ حل کیا جا سکتا ہے۔
یوکرینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ان کوششوں کے ساتھ امن کا انحصار ہمارے ساتھیوں پر بھی ہے، ہمارے ساتھی روس پر دباؤ بڑھائیں تاکہ روس اپنی جارحیت کے نتائج کا اندازہ لگا سکے۔
خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کی صدر ٹرمپ سے ملاقات آج ہو رہی ہے۔