پروین رحمان قتل کیس میں استغاثہ کی ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد

November 28, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس میں استغاثہ کی جانب سے مقدمے میں جرم کی سازش کی دفعہ کے تحت ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی، ہفتہ کوانسداد دہشتگردی کی عدالت نے ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مقدمہ اختتامی مراحل میں ہے تمام تر کارروائی مکمل ہوچکی ہے، عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر سے حتمی دلائل طلب کرلئے، عدالت نے مقدمے کی سماعت 30نومبر تک ملتوی کردی۔