دہشتگردانہ مواد شیئر کرنے کے الزام میں نوجوان گرفتار

November 28, 2021

لندن (پی اے) کائونٹر ٹیررزم پولیس نے جمعہ کو مشرقی لندن میں چھاپہ مار کر دہشت گردی پر مبنی مواد کو شیئر کرنے کے الزام میں ایک19سالہ نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ میٹروپولیٹن پولیس نے بتایا کہ نوجوان کو پولیس اسٹیشن پر زیر حراست رکھا گیا ہے۔ میٹ کے کائونٹر ٹریررزم کمانڈر رچرڈ سمتھ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام اپنی آنکھیں اور کان زیادہ کھلے رکھیں، کائونٹر ٹیررزم ٹیمیں میٹ کی حدود اور ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت کیلئے تفتیش اور کارروائیوں میں مصروف ہیں، عوام کسی بھی مشتبہ واقعے پر ہمیں آگاہ کریں۔ مشرقی لندن کے گھر میں مزید تلاش کا عمل جاری ہے۔