پولیس آرڈر 2002 پر عملدرآمد کیلئے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن

November 28, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو پولیس آرڈر 2002پر عملدرآمد کے لیے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ پولیس آرڈر پر عدم عملدرآمد کی صورت میں آئندہ سماعت پرسیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی ذاتی حیثیت میں پیش ہوں،چیف جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی تھی ،ہفتہ کے روز جاری کئے گئے 3 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس آرڈر پر سختی سے عملدرآمد کروانا وزارت داخلہ اور اسلام آباد انتظامیہ کی قانونی ذمہ داری تھی ،پولیس آرڈر 2002 اگست 2015 سے نافذالعمل ہے اورایک نافذشدہ قانون پر عملدرآمد نہ کرنا شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر کرنے کے مترادف ہے۔