ہائیکورٹ بار نے ججز تعیناتیوں کے طریقہ کار کو چیلنج کردیا

November 28, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کے طریقہ کار کو چیلنج کردیا۔ عدالت عظمیٰ میں صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر صلاح الدین احمد نے موقف اختیار کیا ہے کہ سنیارٹی کو نظر انداز کر کے جونئر ججز کی تعنیاتی عدلیہ کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ سپریم کورٹ میں گذشتہ سات ججز میں پانچ جونئر ججز کو تعینات کیا گیا جوڈیشل کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ تمام متعلقین سے ججز تعنیاتی میں مشاورت کرے اور مشاورت کے لئے ججز، پارلیمانی ارکان، بار کونسلز، سینئر وکلا، سول سوسائیٹی اور دیگر متعلقین کو بلایا جائے جوڈیشل کمیشن کے رول 3 کو غیر قانونی قرار دیا جائے مشاورت کی تکمیل تک ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک تعیناتی سینیارٹی بنیاد پر کی جائے۔