آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انشیٹیوز کیلئے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ

November 28, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل کی زیر صدارت آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انشیٹیوزکے لیے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، ورکشاپ میں ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال، ایس پی ہیڈ کوارٹرز زنیرہ اظفر،ڈویژنل ایس پیز،ایس پی سی آئی اے ،ایس ڈی پی او ز، ایس ایچ او ز، چوکی انچارجز سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ورکشاپ کا مقصد آپریشنل گائیڈ لائنز، آئی ٹی انشیٹیوز ، بہتر سروس ڈیلیوری ،ٹرانسپر نسی اور پولیس افسران کی کپیسٹی بلڈنگ کو بہتر بنانا ہے، اس موقع پرسی پی او نے کہا کہ پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انشیٹیوز کا آغاز کیا گیا ہے جن پرعمل کرکے پبلک سروس ڈیلیوری اور پولیسنگ کو مزید موثر بنایا جا ئے گا ۔ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ آپریشنل گائیڈ لائنزاور آئی ٹی انشیٹیوزپر عملدرآمدکر کے چیک اینڈ بیلنس کے سسٹم میں مزید شفافیت لا سکتے ہیں ،ٹریننگ کے بعد پولیس افسران کے ٹیسٹ منعقد کیے جائیں گے تاکہ پولیسنگ میں بہتری لائی جا سکے۔