شافع حسین سے ظفراللہ وڑائچ کی ملاقات،چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی

November 28, 2021

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین سے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ و صدر پاکستان تحریک انصاف رحیم یار خان ظفر اقبال وڑائچ نے ملاقات کی اور ان کے والد چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے چودھری شجاعت حسین کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔