عزیز ماما کی برسی پر3دسمبرکوتعزیتی ریفرنس کوئٹہ میں ہوگا‘ اے این پی

November 28, 2021

کوئٹہ ( آئی این پی )اے این پی ضلع کوئٹہ کے صدر جمال الدین رشتیا ، جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علی زئی ، ثنا اللہ کاکڑ ، شان عالم ، عین الدین ترین ،ندیم کاسی ، حبیب ننگیال ، اخلاق بازئی ،سید یاسین آغااور صحبت کاکڑنے کہا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام عزیزاللہ خان عزیزماما کی بارہویں برسی کے موقع پرکوئٹہ پریس کلب میں 3دسمبرکو تعزیتی ریفرنس ہوگا مرحوم نے ہمیشہ پشتون قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کیاقائدین نے تمام مصائب برداشت کیے لیکن اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا ۔