امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو امریکی افواج نے خام تیل لے جانے والے پانچ ایرانی جہازوں کو تباہ کردیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ کارروائی پاسداران کی جانب سے 2 روز کے دوران بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو دو بار نشانہ بنانے کے بعد کی گئی۔
سینٹکام کے مطابق امریکی جنگی جہاز ایرانی حملوں کی کوششوں سے کامیابی کے ساتھ بچ نکلنے میں کامیاب رہا، ایرانی حملوں میں کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایرانی جزیرے خارگ اور جاسک کے قریب ایران کے آئل ٹینکرز پر میزائل سے حملہ کیا ہے۔