• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا خارگ جزیرے کے قریب ایرانی ٹینکر پر حملہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا نے ایرانی جزیرے خارگ کے قریب ایران کے چھوٹے ٹینکر پر میزائل حملہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ٹینکر کے عملے کو بحفاظت نکالا گیا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین کی بندرگاہوں کے قریب موجود آئل ٹینکرز کے عملے کو علاقوں سے نکل جانے کی وارننگ جاری کردی۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایرانی آئل ٹینکرز پر امریکی حملے کے جواب میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ادھر وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے پیر کے روز امریکی بحریہ کے جہازوں پر حملہ کیا جس کی امریکی حکام نے تردید کردی ہے۔

اس سے پہلے ایرانی بحریہ نے زیر سمندر بغیر پائیلٹ چلنے والی امریکا کی آبدوز پکڑنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خودکار آبدوز آبنائے ہرمز کے داخلی راستے پر پکڑی گئی۔

ادھر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایرانی سمندری حدود کی نگرانی کے دوران امریکی فوج کا ایک ڈرون تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔

امریکی عہدیدار کا بتانا تھا کہ ڈرون پرانے ماڈل کا تھا اور اس پر کوئی خفیہ سونار یا ریڈار نصب نہیں تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید