لڑکے کا سرجیکل ماسک پہننے کا عالمی ریکارڈ

November 28, 2021


عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث نوجوان لڑکے نے 10 سرجیکل ماسک پہننے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔

دنیا بھر کے لوگ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروانے کے لیے طرح طرح کے انوکھے اور منفرد کام کرتے ہیں۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اس طرح کے کئی حیران کردینے والے ورلڈ ریکارڈز شیئر کیے جاتے ہیں اور ایسی ہی ایک تھرو بیک ویڈیو ایک بار پھر وائرل ہو رہی ہے۔

چند ماہ قبل ایک نوجوان لڑکے نے اپنے چہرے پر سب سے زیادہ ماسک پہننے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔

یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ لڑکے نے محض 7.35 سیکنڈز میں اپنے چہرے پر 10 ماسک لگائے اور اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔

ویڈیو کو اب تک لاکھوں لائکس اور متعدد تبصرے مل چکے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ اب یہ ایک ٹیلنٹ بن گیا ہے جبکہ دوسرے صارف نے لکھا کہ لوگوں کے خیالات بہت عجیب ہیں۔