امیتابھ بچن بچوں کیلئےشاعر بن گئے

November 28, 2021

بالی ووڈ اسٹارامیتابھ بچن جہاں اپنے طویل فلمی کیریئر میں کئی کرداروں میں اپنی شاندار اداکاری سے جان ڈال چکے ہیں، اب شرارتی بچوں کے لیے شاعر بھی بن گئے ہیں۔

امیتابھ بچن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے شو ’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیٹ سے اپنی ایک تصویر شیئرکی ہے۔

انہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اس شو میں آنے والے بچوں کے لیے ایک گانا لکھا ہے۔

امیتابھ بچن کا شرار تی بچوں کے لیے لکھا ہوا ’ریپ سانگ‘ کچھ یوں ہے۔

کرسی پر بیٹھ کر،
چشمہ کالا ڈال کر،
گلے میں سونا چاندی، فورسفولی مار کر
چلیں ہیں ریپ کرنے ہاتھوں کو ہلا کر
کپڑے دیکھو رانگ ہیں جی
یہ گانا پھر بھی اسٹرانگ ہے جی
ملا نہیں کوئی ورڈ میچنگ لگا کر
کھیلیں گے کے بی سی
جانتے نہیں اے بی سی



امیتابھ بچن کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کیے ہوئے ابھی صرف دس ہی گھنٹے گزرے ہیں اور 3 لاکھ سے زائد لوگ لائیک کرچکے ہیں۔