امریکا میں ہائی وے پر دوران سفر ڈرائیور سوگیا، ویڈیو وائرل

November 28, 2021

امریکی ریاست میساچوسٹس میں ایئرپورٹ سے واپسی کے دوران ہائی وے پر سفر کرتے ہوئے گاڑی کا ڈرائیور اور مسافر سوتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔

ریاست میساچوسٹس کے دارالحکومت بوسٹن میں ایک شہری نے ہائی وے پر سفر کے دوران ایک گاڑی میں موجود فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ڈرائیور کو سوتے ہوئے پایا۔

ڈرائیور اور مسافر کی ہائی وے پر سوتے ہوئے سفر کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس دوران گاڑی آٹو پائلٹ پر اپنی منزل کی جانب چلتی رہی۔