پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہے، ملک امین اسلم

November 28, 2021

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کی زد میں ہے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ملک امین اسلم نے کہا کہ اس معاملے حکومت اکیلی کچھ نہیں کرسکتی، پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کو مکمل بند بھی کردیا جائے تب بھی آلودگی پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ فضائی آلودگی کی مانیٹرنگ کے لیے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ اسٹیشن لگارہے ہیں۔

اُن کاکہنا تھا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم شکست خوردہ عناصر اکھٹا ہیں، یہ کرپشن زدہ لوگ ہیں، پچھلی حکومتوں کی کرپشن کا خمیازہ ہمیں برداشت کرنا پڑرہا ہے۔

ملک امین اسلم نے یہ بھی کہاکہ بیرون ملک کانفرنس کے حوالے سےالزام لگایا گیا،اُس ایم این اے کوپارٹی نےشوکازجاری کردیاہے۔