• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرتاج گل سے جھگڑے کی خبر پر ملک امین اسلم کا ردعمل

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم نے وفاقی وزیر زرتاج گل سے جھگڑے کی خبروں پر ردعمل دے دیا ہے۔

ایک بیان میں ملک امین اسلم نے گلاسکو میں خاتون وفاقی وزیر سے جھگڑے کی خبر کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

انہوں نے ساتھ ہی پی ٹی آئی ایم این اے ریاض فتیانہ کے خلاف پارٹی کے انضباطی ونگ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ریاض فتیانہ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں کی گئی گفتگو جھوٹی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ زرتاج گل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی وجہ سے جلد وطن آنا پڑا، ہمارے درمیان کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔

ملک امین اسلم نے کہا کہ گلاسکو کانفرنس پر پاکستان کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا ہے، کانفرنس مکمل طور پر غیر ملکی ڈونرز کے تعاون سے ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاض فتیانہ کو غلط فہمی کیوں ہوئی سمجھنے سے قاصر ہوں، پارٹی ایم این اے بغیر کسی دعوت کے ایک این جی او کی اسپانسرشپ پر پہنچے، پارٹی الزامات کی تحقیقات کرے۔

تازہ ترین