اوور سیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، پرویز الہٰی

November 28, 2021


قائمقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

لاہور میں ق لیگ سعودی عرب کے صدر اظہر وڑائچ نے پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کے دوران قائمقام گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جنہیں حکومت نے ووٹ کا حق دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق ملنے سے اوورسیز پاکستانی بہتر قیادت کا انتخاب بھی کر سکیں گے۔

پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔