• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا، عثمان بزدار


وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا ہے۔

عثمان بزدار سے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرمین مخدوم طارق محمودالحسن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کے دوران عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے انہیں یہ حق دینے کا نہیں سوچا، سابق حکومتیں اوورسیز پاکستانیوں کو کھوکھلے نعروں سے بہلاتی رہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر کے دوغلا پن ظاہر کیا۔

تازہ ترین