• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومی کرون کے خطرات کے باوجود اسرائیل کا مس یونیورس مقابلہ کروانے کا فیصلہ

اومی کرون وائرس (کورونا وائرس کی نئی قسم) کے خطرات کے باوجود اسرائیل میں مس یونیورس مقابلہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اومی کرون کے باعث سفری پابندیوں کے باوجود مس یونیورس مقابلہ منعقد کروایا جائے گا۔ 

اسرائیلی حکام کے مطابق مس یونیورس اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات میں 12 دسمبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا کی نئی قسم کے باعث اسرائیل نے تمام غیرملکیوں کی آمد پر آج سے پابندی بھی لگادی ہے۔

تازہ ترین