انسپکٹر بلڈنگ کنٹرول رشوت لینے کے الزام میں معطل، انکوائری شروع

November 29, 2021

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے کے انسپکٹربلڈنگ کنٹرولکو مبینہ رشوت لینے کے الزام میں معطل کر دیا گیا اور مجاز اتھارٹی نے اس کیخلاف انکوائری کے احکامات جاری کرتے ہوئے ڈائریکٹر انجینئرنگ عامر رشید کو انکوائری افسر مقررکر دیا ہے، شعبہ بلڈنگ کنٹرول میں تعینات بطور بلڈنگ انسپکٹر عاصم نواز پر مبینہ کرپشن کا الزام ہے کہ انہوں نے ایک شہری سے دس لاکھ روپے رشوت مانگی اور اس دوران تیس ہزار روپے بھی لئے ،متعلقہ شہری کی شکایت پر بلڈنگ انسپکٹر کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی طرف سے جاری آرڈر میں انکوائری افسر سے کہا گیا باقی صفحہ8 نمبر1ہے کہ وہ اپنی رپورٹ اور سفارشات 7دنوں میں مجاز اتھارٹی کو فراہم کرینگے۔