نوسربازی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے

November 29, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)نوسربازی کے دو مختلف واقعات میں لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے۔پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں عمیر شبیر نے بینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوائے بینک سے نکلا تو اسے3 نامعلوم افراد نے باتوں میں لگایا اور اس سے ڈیڑھ لاکھ نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔اسی تھانے کی حدود میں نامعلوم افراد نے نوید شہزاد کو نشہ آور شے پلائی اور اسے بے ہوش کرکے 7 لاکھ نقدی اور موبائل اور جیولری لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے۔