شہری کا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر ڈھائی گھنٹے کا سفر

November 29, 2021

گوئٹے مالا کے شہری نے امریکی ائیرلائن کے طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر ڈھائی گھنٹے کا سفر طے کر لیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈھائی گھنٹے کی طویل پرواز کے دوران گوئٹے مالا کا شہری محفوظ رہا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی لینڈنگ کے بعد شہری کو امریکی امیگریشن حکام کی تحویل میں دے دیا گیا ہے جو معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔