ہیپی برتھ ڈے ’ فواد خان‘

November 29, 2021

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان آج40 برس کے ہوگئے۔

فواد خان نے لالی ووڈ سے لے کر بالی ووڈ تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان نے اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا۔

فواد کا جادو و ʼزندگی گلزار ہےʼ کے ذریعے ہندوستانی شائقین پر طاری ہوا اور فلم ʼخوبصورتʼ کے ذریعے یہ شرمیلا اور کم گو پاکستانی اداکار بھارت میں راتوں رات اسٹار بن کر جگمگانے لگا۔

فلم خوبصورت کی کامیابی کے بعد فواد خان نے ’کپور اینڈ سنز‘ اور ’اے دل ہے مشکل میں‘ اپنی اداکاری سے شائقین کے دل جیت لیے۔