ایران نے آبنائے ہرمز پر نئے انتظامی ڈھانچے کا اعلان کرتے ہوئے اماراتی ریاست فجیرہ تک نگرانی زون قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خلیج فارس آبنائے ہرمز اتھارٹی کے تحت اجازت نامہ لازمی قرار دے دیا گیا۔
خلیج فارس آبنائے تھارٹی کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں نئی اجازت، نگرانی کا غیرمعمولی نظام متعارف کروادیا۔ ایران نے جہاز رانی کے لیے کوآرڈینیشن اور فیس کا نظام بھی نافذ کردیا۔
آبنائے ہرمز نگرانی زون ایران کے جزیرہ قشم سے لے کر اماراتی ریاست فجیرہ کے جنوب تک پھیلا ہوا ہے۔
خلیج فارس آبنائے اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز زون میں داخل تمام بحری جہاز ایرانی اتھارٹی سے رابطہ کریں۔