• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: رائل میل کے 2 کارکنان پر ڈلیوری پیکجز سے لاکھوں پاؤنڈز چوری کا الزام

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

برطانوی رائل میل کے 2 کارکنان پر ڈلیوری پیکجز سے7 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈز چوری کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رائل میل میں کام کرنے والے 2 کارکنان 38 سالہ مہدی رضا اور 34 سالہ غفران محمود پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر جنوری 2023ء سے ستمبر 2024ء کے دوران اپنی سروس کے دوران  مختلف پیکجز سے ساڑھے 7  لاکھ پاؤنڈز کی نقدی اور موبائل فونز چوری کر کے پاکستان بھجوائے ہیں۔

دونوں کارکنان گلاسگو کے ڈینیسٹون میں رائل میل میں ایجنسی کے لیے کام کرتے تھے، جن میں سے ایک مہدی رضا پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ اس نے نیوٹن مرنز، ایسٹ رینفریو شائر میں اپنے گھر میں ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز سے زائد مجرمانہ اثاثوں کو حکومت سے چھپایا۔

گلاسگو شیرف کورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ دونوں ملزمان نے اسکاٹ لینڈ میں اپنے اثاثوں کو ناصرف چھپایا بلکہ بار بار رقم پاکستان منتقل کرتے رہے، ملزمان نے تاحال الزامات کو قبول نہیں کیا، آئندہ سماعت پر مزید معاملات زیرِ بحث آنے کی توقع ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید