گارڈن، فلیٹ میں آگ سے معمر خاتون جاں بحق، خاتون اور 2 بچے زخمی

November 30, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گارڈن ایسٹ البیلہ سگنل کے قریب واقع یونیورسل اپارٹمنٹ کےفلیٹ نمبرڈی ون اورڈی تھری میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور کمسن بچے سمیت 3 زخمی ہو گئے، مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی،اطلاع ملنےپرپولیس اور ریسکیو عملے اور فائر بریگیڈنےموقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کردیاجبکہ خاتون کی لاش اورزخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں جاں بحق خاتون کی شناخت 65سالہ پروین زوجہ امین علی اور زخمی خاتون کی 35سالہ امبر زوجہ احمد ،8سالہ بچی اور3 سالہ بچہ شامل ہیں ۔