مختلف عہدے داروں کی ایم کیو ایم میں شمولیت

November 30, 2021

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے مختلف تنظیموں کے عہدیداران سے مرکز بہادر آباد پرشعبہ اقلیتی امور کے انچارج پطرس یوسف کےساتھ ملاقات کی۔ملاقات میںرینڈل پرویز،ذیشان عظیم گل،ایڈووکیٹ یشرون یوسف،رونی لوج رویس ، جشرون موسس دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اقلیتی عہدیداران موجود تھے ۔اس موقع پر دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و فلسفے سے متاثر ہوکرشمولیت کا اعلان کیا ۔عامر خان نے آنے والے تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہااورنیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر کمیٹی ممبر شعبہ اقلیتی امور عمانوئیل اور سابق سٹی کونسلر اینتھنی تیجا بھی موجود تھے۔