کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

November 30, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی نے پیر کو مزار قائد پر حاضری دی اور پھلوں کی چادر چڑھا کر فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ قائد اعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا تاہم ہندئوں اور انگریزوں کی ملی بھگت کے باعث برصغیر کی تقسیم مکمل نہ ہوسکی ، کشمیری پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتے تھے اور ہماری آزادی کی جنگ آج بھی جاری ہے۔