بحران سے نکالنے کیلئے وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں، ایاز لطیف پلیجو

November 30, 2021

کراچی (امداد سومرو) سندھ کے قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کیلئے وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ حالات کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ملک میں انتشار کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے اور ملک کر جدوجہد کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس منعقد کریں ۔

قوم پرست رہنما ایاز لطیف پلیجو جو کہ جی ڈی اے کے جنرل سیکرٹری بھی ہیں۔ انہوں نے دی نیوز سے خصوصی گفتگو میں عمران خان کو تجویز دی کہ وہ دانش مندی اور ہوشیاری سے کام لیں اور ایک سچے رہنما کی طرح عوام کی قیادت کریں۔

بالخصوص ایسے وقت میں کہ جب ملک لاقانونیت، قیمتوں میں اضافے ، قابو میں نہ آنے والی مہنگائی اور دیگر بحرانوں سے نبرد آزما ہے۔