کونسلر شفیق احمد لیگٹس وارڈ نارتھ وٹفورڈ سے کونسل امیدوار نامزد

November 30, 2021

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ)لبرل ڈیموکریٹک پارٹی آف وٹفورڈ کےرہنما ؤں اور وٹفورڈ کے میئر پیٹر ٹیلر نے سابق امید وار کونسلر شفیق احمد خان کو لیگٹس وارڈنارتھ وٹفورڈ سے دوبارہ امید وار نامزد کردیا ہے۔انہوںنے پارٹی رہنماؤں اور میئر پیٹر ٹیلر کے ساتھ ملکر اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ۔ اس موقع پر شفیق احمد خان نے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا لب ڈیم پارٹی کے رہنماؤںنے مجھ پر اعتماد کرتے وٹفورڈ بارو کونسل شپ کےلئے دوبارہ منتخب کیا ہے جس کیلئے میں لب ڈیم پارٹی رہنماؤں اور میئر وٹفورڈ پیٹر ٹیلر کی جانب سے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں۔واضح رہے کہ انہوں نے گزشتہ سال بھی الیکشن میں حصہ لیا تھا مگر چند ووٹوں کے فرق سے کامیاب نہ ہو سکے تھے۔آپ وٹفورڈ کی جانی پہچانی شخصیت ہیں ۔ سوشل سرگرمیوں میں متحرک رہتے ہیں، نظریہ الحاق پاکستان کے زبردست داعی ہیں اور تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ اکثر رابطے میں رہتے ہیں۔ شفیق احمد خان پڑھے لکھے باشعور انسان ہیں۔ کمیونٹی کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر وٹفورڈ کمیونٹی کے مسائل حل کر نا چاہتے ہیں اورامید کرتے ہیں وٹفورڈ مسلم کمیونٹی ان کو وو ٹ دے کر ضرور کامیاب کریں گی ۔