ایندھن کی قیمتوں کے فیصلے کا اختیار پارلیمنٹ کو دیا جائے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی

November 30, 2021

لاہور(خصوصی نمائندہ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ کا اجلاس سینیٹر رانا مقبول احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔

کمیٹی نے ایندھن کی قیمتوں میں ایک ہی چھلانگ میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ایندھن کی قیمتوں کا فیصلہ کرنے والی اتھارٹی پر سوال اٹھایا۔

کمیٹی نے اپنے اجلاس میں سفارش کی کہ پارلیمنٹ کو عوام کے وسیع تر مفاد میں ایندھن کی قیمتوں کا فیصلہ کرنے کا اختیار دیا جائے۔