کراچی میں بھی سائبیرین ہوائیں آگئیں

November 30, 2021

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی میں بھی سائبیرن ہوائیں آگئیں ، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم صبح اوررات میں سردرہے گا، مغربی ہواؤں کا سسٹم فی الحال پاکستان پراثرانداز نہیں ہو رہا، پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔