کوہاٹ، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد، 930 اسمگلر گرفتار

November 30, 2021

کوہاٹ (نمائندہ جنگ) کوہاٹ پولیس کی نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم نے منشیات کی نقل وحمل میں ملوث930افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔اسمگلروں کے قبضے سے مجموعی طور پر 2ہزارکلو چرس،31کلو افیون،35کلو ہیروئن،28کلو آئس اور175بوتل شراب برآمد کر لی گئیں،ضلع بھر کے مختلف مقامات پر کار روائیوں کے نتیجے میں کروڑوں روپے مالیت کی نشہ آورمنشیات پکڑکر متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔