دوسری شادی کرنیوالے بالی ووڈ اسٹارز کونسے ہیں؟

November 30, 2021

بالی ووڈ میں سیف علی خان اور دیا مرزا سمیت کئی شخصیات ایسی ہیں جو پہلی شادی کی ناکامی کے بعد دوسری کامیاب ازدواجی زندگی گُزار رہے ہیں۔

دوسری شادی کرنے والے بالی ووڈ اسٹارز:

سیف علی خان:

بھارت کے نواب خاندان سے تعلق رکھنے والے سیف علی خان کی پہلی شادی امریتا سنگھ سے ہوئی تھی جوکہ بدقسمتی سے ناکام ہوگئی تھی جبکہ اس جوڑی کے دو بچے ہیں، بیٹی سارہ علی خان اور بیٹا ابراہیم علی خان۔

پہلی شادی میں ناکامی کے بعد سیف علی خان سال 2012 میں کرینہ کپور کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دو بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان ہیں۔

دیا مرزا:

بالی ووڈ اداکارہدیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہ جدا کرلی تھیں۔

دیا مرزا نے اپنی طلاق کے دو سال بعد یعنی رواں سال ایک بار پھر شادی کی، اداکارہ رواں سال مارچ میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

دیا مرزا اورویبھوو ریکھی کا ایک بیٹا ہے جس کی پیدائش رواں سال جولائی میں ہوئی تھی۔

ملائکہ اروڑا:

بالی ووڈاداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے سال 1998ء میں اداکار و فلم ساز ارباز خان سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2002 میں بیٹے ارہان خان کی پیدائش ہوئی تھی اور 19 سال رہنے کے بعد ان کی طلاق 2017ء میں ہوئی تھی۔

ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکہ اروڑا نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کیے، سوشل میڈیا پر بھی ان کی جوڑی کے کافی چرچے ہیں۔

دونوں اداکاروں کی جانب سے کئی بار کہا گیا ہے کہ وہ بہت جلد شادی کرلیں گے۔

فرحان اختر:

بالی ووڈ فلم ’زندگی دوبارہ نہ ملے‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرنے والے فرحان اختر نے سال 2016ء میں ادھونا بھابانی کے ساتھ اپنی 15 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ کیا تھا۔

پہلی شادی میں ناکامی کے بعد فرحان اختر کو شیبھانی داندیکر سے محبت ہوگئی، دونوں اکثر اپنی محبت کی وجہ سے خبروں کی زینت بھی بنے رہتے ہیں اور ساتھ ہی دونوں نے مستقبل میں شادی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔