• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال ایک بار پھر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

دیا مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنے بیٹے کا ننھا سا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔


بالی ووڈ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’14 جولائی یعنی آج کے دن اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔‘

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کو ایک طویل کیپشن دیتے ہوئے کہا کہ ’دورانِ حمل اُنہیں انفیکشن ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اُنہیں اور اُن کے بچے کو کافی خطرہ تھا لیکن ڈاکٹرز اور نرسوں کی کوشش کی بدولت وہ بالکل ٹھیک ہیں۔‘

بیٹے کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دیا مرزا نے کہا کہ ’اُن کے بیٹے کی بڑی بہن اور دادا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں کہ وہ ننھے شہزادے کو اپنی گود میں لیں۔‘

آخر میں دیا مرزا نے اپنے تمام دوستوں اور مداحوں کی نیک خواہشات اور دُعاؤں کے لیے اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ دیا مرزا نے رواں سال مارچ میں بھارتی صنعت کار ویبھوو ریکھی کے ساتھ دوسری شادی کی ہے۔

اس سے قبل دیا مرزا نے فلم پروڈیوسر ساحل سنگا سے 2014ء میں شادی کی تھی لیکن اگست 2019ء میں دونوں نے اپنی راہ جدا کرلی تھیں۔

تازہ ترین