سوشل میڈیا صارفین کی غیر مہذبانہ تنقید پرسمانتھا روتھ خفا

November 30, 2021

جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری میں کام کرنے والی تلگو اور تامل فلموں کی معروف ہیروئن سمانتھا روتھ پرابھو نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنے جذبات کے اظہار کے دوران مہذبانہ انداز اپنانا چاہیے۔

انھوں نے یہ بات اس حوالے سے کہی جب ان کی اپنے شوہر سے علیحدگی پر انھیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کے دوران غیر مہذبانہ جملے استعمال کیے گئے۔

اپنے ایک نئے انٹرویو میںسمانتھا روتھ پرابھو نے کہا کہ لوگوں نے ان کی شادی ختم ہونے پر جس طرح اپنی مایوسی کا اظہار کیا وہ اس حوالے سے سمجھتی ہیں کہ یہ زیادہ مہذبانہ اور شائستہ انداز میں بھی کیا جاسکتا تھا۔

انھوں نے اس موقع پر دو ہیروئن فلموں پر بھی گفتگو کی۔

واضح رہے کہسمانتھا روتھ پرابھو کی اپنے شوہر ناگا چیتنیا سے 2 اکتوبر کوعلیحدگی ہوگئی، انھوں نے خود پر ہونے والے ذاتی حملوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ طلاق ہوجانا بذات خود انتہائی تکلیف دہ عمل ہے۔